Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 12:47

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی . تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تنویر میر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کی ، ۔افتخار محمد چوہدری نے عمران خان پر عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر 20 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

کیس میں افتخار چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ نے بابر اعوان پر متعصب ہونے کا الزام لگایا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بابر اعوان سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے تعصب رکھتے ہیں، مقدمے کی پیروی نہیں کر سکتے ۔ علاوہ ازیں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے اعتراضات پر جواب داخل نہیں کرایا گیا، عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خاور عامر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت 20 ارب روپے کے ہر جانے کے دعویٰ کی سماعت کا اختیار نہیں رکھتی، جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ اگر آپ کو اعتراض ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات