پشاور : بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے مختلف ہوتے ہیں، تا حال کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ضرورت پری تو پا ک فوج کو طلب کیا جائے گا، آئی جی کے پی کے ناصر درانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 12:35

پشاور : بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے مختلف ہوتے ہیں، تا حال کوئی ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : آئی جی کے پی کے ناصر درانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے مختلف ہوتے ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر کارکنوں کا رویہ فطری ہے، زبر دستی کسی کو ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں لایا جا سکتا لیکن اگر کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو پولیس کی جانب سے کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کے بلانے پر پولیس اندر داخل ہو سکتی ہے جہاں پاک فوج کی ضرورت پڑی وہاں ضرور بلایا جائے گا، ناصر درانی نے بتایا کہ تاحام صورتحال کنٹرول میں ہے کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم اگر کوئی بد نظمی ہوئی تو الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لے کر کاروائی کی جائے گی، آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ امید ہے آگے بھی حالات کنٹرول میں ہی رہیں گے.