Live Updates

لوئر دیر، کھجوکی کلاں میں تحریک انصاف اور آزاد امیدوار میں تصادم ،پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی سامان سمیت بھاگ نکلا

ہفتہ 30 مئی 2015 12:14

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پولنگ اسٹیشن کھجوکی کلاں میں تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے درمیان تصادم ہوگیا‘ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی سامان سمیت پولنگ اسٹیشن سے بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران لوئر دیر اور کرک کے پولنگ اسٹیشنز پر آزاد امیدوار اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا اور پریذائیڈنگ آفیسر انتخابیس امان سمیت پولنگ اسٹیشن سے بھاگ گیا اور باقی عملہ پولنگ بوتھ میں محصور ہو کر رہ گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :