مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ سے ایک مغوی مسافر کی لاش بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 12:12

مستونگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء): مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ سے ایک مغوی مسافر کی لاش بر آمد ہو ئی ہے، جس کے بعد سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے، پولیس کے مطابق بر آمد کی گئی لاش کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا تعلق پشین سے بتایا گیا ہے.