سپیکر قومی اسمبلی کی زیر قیادت سات رکنی پارلیمانی وفد قطر کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ

ہفتہ 30 مئی 2015 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں سات رکنی پارلیمانی وفد قطر کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو روانہ ہوگیا۔ وفد میں سپیکر سمیت ارکان قومی اسمبلی میر عامر علی خان مگسی‘ سردار منصب علی ڈوگر‘ رشید احمد خان‘ رانا محمد حیات خان‘ پیر محمد اسلم بودلہ‘ سید آصف حسنین اور مولانا محمد گوہر شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دورہ قطر میں سپیکر سردار ایاز صادق اپنے قطری ہم منصب کے علاوہ قطر کے امیر‘ وزیراعظم اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جس دوران دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی‘ تجارتی‘ ثقافتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ قطر میں مقیم پاکستانی برادری‘ تاجر برادری کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :