بنوں : نامعلوم افراد کا پولنگ اسٹیشن نمبر 410 پر حملہ، پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 12:01

بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم متعدد پولنگ اسٹیشنز پر بد نظمی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، بنوں کے پولنگ اسٹیشن نمبر 410 پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں نے بیلٹ باکس توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیلنے کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :