خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات؛ بیلٹ پیپرز سے امیدواروں کے انتخابی نشانات ہی غائب، ووٹرز کو مشکلات کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 11:41

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات؛ بیلٹ پیپرز سے امیدواروں کے انتخابی ..

خیبر پختونخواہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : پشاور اور نوشہرہ میں بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشانات نہ ہونے کے باعث امیدواروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب ہری پور میں خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا اور فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پبی کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپر پر یوتھ کونسلر کا انتخابی نشان موجود نہ ہونے پر امیدواروں نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی۔ دیر کے علاقے چکدرہ میں تقریبا 5 ہزار ووٹرز پر مشتمل آبادی میں خواتین کے لئے صرف ایک ہی پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے تاہم اس پر بھی خواتین ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئی اور عملہ ووٹرز کے انتظار میں پولنگ اسٹیشن پر موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :