خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل دیر سے شروع، مشتاق غنی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 11:33

خیبر پختونخواہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) :خیبر پختونخوا میں دس سال بعد بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ، پختونخواہ کے مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا سامان اور عملہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جس پر امیدواروں نے احتجاج کیا جب کہ صوابی اور ہری پور میں قبائلی عمائدین نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے خواتین کو حق رائے دہی استعمال کرنے سےروکنے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے وہاں پر پولنگ کو کالعدم قرار دیا جائے.