کراچی،سمن آباد سے مغوی بازیاب،3اغوا کاروں سمیت 10افرادزیر حراست

ہفتہ 30 مئی 2015 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کرا لیا، تین اغوا کار پکڑے گئے، شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس افراد کو حراست میں لے لیا۔سمن آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے تین اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اغواکاروں کے قبضے سے ایک مغوی کو بازیاب کرایا۔مغوی کو طارق روڈ سے اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔اغواکاروں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :