سانحہ مستونگ،جاں بحق افراد کی لاشیں کوئٹہ پہنچادی گئیں

ہفتہ 30 مئی 2015 11:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونیوالے اکیس افراد کی لاشیں کوئٹہ پہنچادی گئیں،جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین نے سول ہسپتال کے باہر احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد اکیس ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں سے میتیوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ اغواکاروں کے چنگل سے چار افراد کو بازیاب کرالیاگیا ۔دوسری جانب جاں بحق افراد کیلواحقین کی بڑی تعداد نے سول ہسپتال کے باہرسانحہ مستونگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے عوام کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔