لوئر دیر: خواتین کا پولنگ سٹیشن خالی، عملے کو ووٹرز کا انتظار، رینجرز کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 11:27

لوئر دیر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : لوئر دیر کے علاقہ جندول میں خواتین کا پولنگ اسٹیشن خالی ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشن میں موجود عملے کو ووٹرز کا انتظار ہے، یونین کونسل منڈا میں بھی ابھی تک ایک بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا.

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قائم کیے گئے متعدد پولنگ اسٹیشنز میں بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے تحت بعض پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تاہم رینجرز حکام مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر رہے ہیں جہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :