کراچی، ہیلمٹ پہننے کی پابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

ہفتہ 30 مئی 2015 11:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والوں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والوں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار رانا فیض الحسن نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواتین سمیت 10 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی عوام سے زیادتی ہے اور قانون میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ درخواست میں موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی پابندی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے