مستونگ: سانحہ مستونگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج، وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کے باہر دھرنا، شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 11:11

مستونگ: سانحہ مستونگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج، وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ..

مستونگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : سانحہ مستونگ کے خلاف سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور دیگر شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے، مظاہرین وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ بلوچستان خود آ کر ہم سے مذاکرات نہیں کرتے تب تک ہم اپنا دھرنا جاری رکھیں گے اور احتجاج ریکارڈ کرواتے رہیں گے، یاد رہے کہ گذشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے دو بسوں کے مسافروں کو اغوا کر کے متعدد افراد کو فائرنگ ر کے ہلاک کر دیا تھا، سانحہ مستونگ میں مقتولین کی تعداد 19 ہے جن کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا.

متعلقہ عنوان :