پنڈی گھیب ، کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ کیخلاف ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں پٹواریوں کی ہڑتال ، عوام کو مشکلات

جمعہ 29 مئی 2015 22:52

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ کے خلاف ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں پٹواریوں کی ہڑتال عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے پٹواریوں نے مذکورہ نظام کے خلاف گزشتہ چند دنوں سے ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سائیلین کا کوئی بھی کام بروقت نہیں ہو رہا ہے جبکہ پٹواریوں کا کہنا ہے کہ ہم اس نظام کو نہیں مانتے دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ یہ نظام وزیر اعلی پنجاب کا چلا ہو ا بہت ہی بہتر نظام ہے جس سے عوام دن رات مستفید ہو رہی ہے اور پٹواری مافیا سے چھٹکارا ملا ہے انہوں نے کہا کہ پٹواری اس شفاف نظام کے اس لیے خلاف ہیں کیونکہ انکی اوپر کی آمدن مکمل طور پر بند ہو گئی ہے اور وہ صرف تنخواہوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہڑتال کرنے والے پٹواریوں کے خلاف قانونیکاروائی کی جائے۔