چشتیاں ، تیز رفتار بس نے 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

جمعہ 29 مئی 2015 22:52

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) چشتیاں سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بستی عثمان والی کے سامنے بہاولنگرروڈ پر تیز رفتار بس نے پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی موٹر سائیکل سوار کو کچل کرہلاک کردیا۔بیان کیا گیا ہے کہ بستی قادے والی کا رہائشی متوفی محمدصفدر موٹرسائیکل نمبری BNL-4628پر سوار ہوکر چشتیاں آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار اے سی بس نمبری LRO-5295نے اسے بری طرح کچل دیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ورثاء اور مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگادی اورمتوفی کی نعش سڑک پر رکھ ہر قسم کی ٹریفک بلاک کرکے دو گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور بہاولنگر و چشتیاں سے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مشتعل مظاہرین نے فائربریگیڈ اور دیگر گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیااور ان کو آگ نہ بجھانے دی جس کے نتیجہ میں بس جل کربری طرح تباہ ہوگئی۔ پولیس اور انتظامیہ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقہ کے زمینداروں کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک ٹریفک کے لیئے کھول دی۔ بعد ازاں متوفی کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر پہنچادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :