وزیراعلیٰ پنجاب کی 2 نئے صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری میں شرکت ، رانا ثناء اﷲ خان اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو وزارتوں کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد د

جمعہ 29 مئی 2015 22:48

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج گورنر ہاؤس گئے اور 2 نئے صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے رانا ثناء اﷲ خان اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو وزارتوں کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی- بعدازاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے مابین گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبے کے ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال ہوا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت طبقات کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں-عوام کو سہولتوں اور ریلیف کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں بڑے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں-جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جا رہی ہیں -جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح آباد ی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے-انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مستقبل میں بھی اقدامات جاری رہیں گے - صوبے میں متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیراہیں-دیہی او رپسماندہ علاقوں میں اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے- انہوں نے کہاکہ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام کے تحت 2018تک صوبے کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اوربحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوام کی فلاح کے پروگراموں کیلئے نئے بجٹ میں اربوں روپے کے فنڈز رکھے جا رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :