آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائیگا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو یقین دہانی

جمعہ 29 مئی 2015 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خیبر پختونخواہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تاجروں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹر الیاس بلور کی قیادت میں خیبر پختونخواہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے دوسری ملاقات کی اور دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخواہ کے تاجروں کو آئندہ بجٹ میں خصوصی مراعات کیلئے نئی تجاویز پیش کیں۔

دوران ملاقات وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اس میں شبہ نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے خیبر پختونخواہ کی بزنس کمیونٹی شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں اس صوبے کے تاجروں کیلئے نئی خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ سینیٹر الیاس بلور کی قیادت میں خیبر پختونخواہ چیمبر کے وفد نے 2 روز قبل بھی ملاقات میں وزیر خزانہ نے خیبر پختونخواہ کو 5 سال کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ دینے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :