خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام مقامی حکومتوں کا قیام ، دیگر صوبوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے جارہے ہیں،پرویز خٹک

جمعہ 29 مئی 2015 22:42

خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام مقامی حکومتوں کا قیام ، دیگر صوبوں میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام مقامی حکومتوں کا قیام ہے دیگر صوبوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جارہے ہیں ہمارے نظام میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر حکومتیں بنیں گی جو اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں کام کرینگی ہمارے نظام اور دوسرے صوبوں کے نظام میں بڑا فرق ہے باقی تین صوبوں کے بلدیاتی ایکٹ کے تحت وہاں ضلع اور تحصیل کونسل بنا رہی ہے ضلع اور تحصیل حکومت نہیں اور ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :