پاک چین راہداری منصوبے کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو ملیں گے: ترجمان دفتر خارجہ چین ہوا چن ینگ

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 22:42

پاک چین راہداری منصوبے کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو ملیں گے: ترجمان ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) ترجمان دفتر خارجہ چین ہوا چن ینگ کا کہنا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبے کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چین ہوا چن ینگ کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کی گئی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی فریم ورک کا نتیجہ ہے۔منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاک چین دو طرفہ تعاون کو پائیدار ترقی دینا ہے۔ ہوا چن ینگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :