سی ڈی اے کے محکمے اور محنت کشوں کو تقسیم نہ کیا جائے ‘ٹکا خان

سی ڈی اے محنت کشوں کو ملنے والی مراعات اور مستقبل کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے‘محمد اکرم بھٹی اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت دارلحکومت بنانے میں محنت کشوں کا کردار اہم ہے ‘اقلیم خان

جمعہ 29 مئی 2015 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور میٹرپولیٹن کارپوریشن کے قیام کی صورت میں سی ڈی اے کے محکمے اور محنت کشوں کی تقسیم کے حوالے سے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،صدر چوہدری شریف ،آل پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی ،صدر چوہدری ندیم ،او جی ڈی سی ایل مزدور اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری اقلیم خان ،صدر چوہدری اکرم و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے اپنی نوسالہ جدوجہد اور کاوشوں سے سی ڈی اے محنت کشوں کو جو تاریخی مراعات دلوائی ہیں ،پاکستان بھر کے محنت کش ومزدور طبقہ اس کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دیگر اداروں کے ملازمین ان مراعات کو بطور مثال پیش کرتے ہیں لہذا ہماری حکومت ،ارکان پارلیمنٹ ،قائد حزب اختلاف و دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل ہے کہ سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کش جو درحقیقت پندرہ ہزار خاندان ہیں اور ارکان پارلیمنٹ انہی محنت کشوں کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں ،بلدیاتی انتخابات ضرور ہونے چاہیے لیکن اس کے نتیجے میں سی ڈی اے کے محکمے کو تقسیم نہ کیا جائے اور محنت کشوں کی مراعات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور محکمے کو تقسیم کرنے کی بجائے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرز پر منتخب نمائندوں کو بورڈ میں نمائندگی دی جائے اور اسلام آباد کے مزدور طبقے ،سول سوسائیٹی ،چیمبرآف کامرس ،تاجر رہنماؤں،میڈیا اور اقلیتی نمائندوں کو بھی اس میں شریک کرکے دارالحکومت کو بہتر سے بہترین بنانے کے عمل میں شریک کیا جائے اور سی ڈی اے کے محکمے کو وسعت دیتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ اس کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو اور اسلام آباد کے تمام شہری بشمول دیہات کے افراد سی ڈی اے کی افادیت سے فائدہ حاصل کر سکیں ،چونکہ سی ڈی اے مزدور یونین بین الاقوامی طور پر اپنی پہچان رکھتی ہے اور بین الاقوامی ٹریڈ یونینز کا بلاواسطہ حصہ ہے لہذا ہم پاکستان بھر کے مزدور سی ڈی اے محنت کشوں کی مراعات کو قانونی تحفظ دینے اور محکمے کو تقسیم نہ کرنے کی حمایت میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے قائد چوہدری محمد یسیٰن اورسی ڈی اے محنت کشوں کے ساتھ جدوجہد کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :