سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی نے چیف سینیٹری انسپکٹرز خالد تبسم،گلباز ستی اور سید ذوالفقار شاہ کو ترقی دیکر زونل چیف مقرر کردیا

جمعہ 29 مئی 2015 22:23

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی عرفان قریشی نے چیف سینیٹری انسپکٹرز خالد تبسم،گلباز ستی اور سید ذوالفقار شاہ کو ترقی دیکر زونل چیف مقرر کردیا ہے جبکہ اعجاز گل،ظفر بھٹی،رشید احمد،سعید امجدعلی کو زون انسپکٹر مقرر کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ’’صاف ستھرا پنجاب،، کے وژن کے مطابق راولپنڈی میں کو مثالی شہر بنانے کیلئے کارکردگی مذید بہتر بنائی جائے،ترقی پانے والے افسران نے یقین دلایا کہ وہ حکومت پنجاب کے احکامات کی بجاآوری کرتے ہوے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معیار اور شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنی کارکردگی کو مذید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،دریں اثناء راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چارج سنبھالنے کے بعد مری،راول ٹاؤن اورپوٹھوہار ٹاؤن کو زونز میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی منیجر انعام الحق کو ان تمام زونز کا انچارج بنادیا گیا ہے جو زونل چیف،زون انسپکٹرز کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کرکے رپورٹ مرتب کرکے کمپنی ہیڈ کو بھجوایا کریں گے،ادھر افسران کو ترقی دینے کے عمل پر عملہ صفائی نے کارکردگی مذید بہتر بنانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔