اسلام آباد میں لوکل باڈی الیکشن میں اگر بے بہاء پیسوں کے استعمال پر قانون کے مطابق پابندی عائد کی جائے، عاصم سجاد

کچی آبادیوں کے مکینوں کوکبھی شہری تصور نہیں کیا گیا ، امیر ووٹ لیتے رہے اور آبادیاں گراتے رہے، اب ہم خود سامنے آئیں گے، فضل شاہ

جمعہ 29 مئی 2015 22:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) لوکل باڈی الیکشن کا بنیادی مقصد غریب عوام کو سیاست میں آگے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں تاریخ میں پہلے بار الیکشن ہو رہے ہیں تو بے بہاء پیسہ کے استعمال پر پابندی عائد ہونی چاہیے ورنہ غریب امیدواروں کی حق تلفی ہو گی۔ کچی آبادی کے مکینوں نے ہمیشہ امیر طبقہ کے سیاستدانوں کو ووٹ دے کر جتایا ہے اور غریبوں کے لیے منتخب ہو کر انہوں نے کچھ نہیں کیا لہذا اس بار ہم خود الیکشن میں سامنے آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماؤں نے گزشتہ روز آنے والے مقامی الیکشن کی تیار ی میں پارٹی کے مرکزی دفتر اجلاس میں کیا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی پنجابکے صدر عاصم سجاد نے کہا کہ آج دن تک جمہوریت کا صرف نعرہ لگتا رہا ہے لیکن غریب عوام میں سے کوئی اس لیے سامنے نہیں آیا کہ الیکشن میں پیسے کا اتناعمل دخل ہے کہ وہ غریب کے پہنچ سے ہی باہر ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا امیر طبقہ سے ہی لوگ الیکشن جیتتے ہوئے آرہے ہیں جو کہ قطعی طور پر غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں اس لیے دلچسپی نہیں رکھتے کہ وہ خود طبقاتی نظام کے سب سے بڑے رکھوالے ہوتے ہیں۔ عاصم سجاد نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کی بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں کو سامنے لانے کے لیے لوکل باڈی الیکشن کروانا ایک اچھا قدم ہے بشرطہ کہ قانون کے مطابق الیکشن کروائے جائیں اور پیسوں کی یلغار نہ کرنے والوں کو قانون کی دھجیاں اڑانے کا موقع نہ ملے۔

بصورت دیگر اس بار بھی جمہوریت کا محض نعرہ ہوگا اور عملی طور پر اشرافیہ کی راج کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔I-11کچی آبادی سورائن یونین کونسل70سے عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے چیئر مین کے لیے نامزد امیدوار فضل شاہ نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو کہ ہر الیکشن میں امیر طبقہ کو اپنے ووٹ سے کامیاب کرتے ہیں۔ کبھی ہم چند سو روپے کے عوزبک جاتے ہیں تو کبھی آٹے کی بوری کے لیے۔

ہر الیکشن میں ہمیں ماکلانہ حقوق کے لارے دئے جاتے ہیں لیکن ہر بار الیکشن کے بعد منتخب لوگوں کی شکلیں بھی ہمیں نظر نہیں آتیں۔ چنانچہ ہم نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ سرمایہ داروں ، جاگیر داروں، افسرور اور جنریلوں کے خلاف سیاست کرنے والی عوامی ورکرز پارٹی کا ساتھ دینگے اور اپنے ہی آبادیوں میں سے مزدوروں اور غریبوں کو کھڑا کریں گے۔ یہی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا اور ہم اسلام آباد کا سیاسی نقشہ بدل کے چین سے بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :