ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ اسلام آباد نے نوجوان کو قتل اور بھائی کو زخمی کرنے کے الزام میں 3ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 29 مئی 2015 22:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ واجد علی خان نے نوجوان کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ملک محمد حسیب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان تیمور،علی اور افضال کی جانب سے بھی وکیل پیش ہوا ،دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل؛ خنجر اور چھری بھی برآمد کی ہے جبکہ دیگر شواہد بھی پیش کیے گئے ہیں ۔

فاضل جج نے تینوں ملزمان کو قتل کی دفعہ میں عمر قید ،ایک ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ،اقدام قتل کی دفعہ میں دو دو سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ تشدد کی دفعہ میں دس دس ہزار روپے دامان کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔فاضل عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ دامان کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان پابند سلاسل رہے گئے ۔مارگلہ پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر دلاور عباس کو قتل کرنے اور اس کے بھائی یاور کو زخمی کرنے کے الزام میں ثمر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :