وفاقی پولیس ان ایکشن ‘مختلف جرائم میں ملوث13ملزمان گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 29 مئی 2015 22:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وفاقی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی، ہیر وئن اور مال مسروقہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ مار گلہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث سلطا ن خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقدی بر آمد کرلی۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ویلنگ کر نے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم طا ہر منیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 120گر ام ہیر وئن بر آمد لی۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے قتل کی واردات میں ملو ث پا نچ ملزمان ارشد، زعغم ، مجا ہد ، وقار اور کلیم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ اپنے آ پ کو ای ٹی آ فس کاملازم ظاہر کرکے لو گو ں سے رقم بٹو رنے والے ملزم ارسلان افضل کو گرفتار کر لیا اورپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چارپیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلا ف بھکا ری ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لا ئی گئی ۔

متعلقہ عنوان :