تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسزنے گرفتار60پاکستانی باشندوں کو لیویزکے حوالے کردیا

جمعہ 29 مئی 2015 22:12

تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسزنے گرفتار60پاکستانی باشندوں کو لیویزکے ..

چاغی ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)تفتان بارڈرپرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار60پاکستانی باشندوں کولیویز فورس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈر پرلیویزکے حوالے کریا۔ لیویزنے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔