مستونگ کے علاقے سے کراچی جانے والی 2 مسافر بسوں سے کئی مسافروں کو اغوا کرلیا گیا ہے: لیویز ذرائع

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 22:12

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مستونگ کے علاقے سے کراچی جانے والی 2 مسافر بسوں سے کئی مسافروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب مستونگ سے کراچی جانے والی 2 مسافر کوچوں سے متعدد مسافروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کاروں کی تعداد 15 سے 20 تھی۔لیویز فورس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر مسافروں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :