حساس ادارے کی کوئٹہ شہر میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار

جمعہ 29 مئی 2015 21:50

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) حساس ادارے کی کوئٹہ شہر میں کارروائی کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے دو نوں افراد کوئٹہ شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دونوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔