عوامی تحریک کا بجلی کے بل میں چھپے خفیہ ٹیکس عوام کو واپس کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم

جمعہ 29 مئی 2015 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے لاہور ہائیکورٹ کے بجلی کے بل میں چھپے خفیہ ٹیکس عوام کو واپس کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے،حکومت خفیہ ٹیکس لگا کر غریبوں کا خون نچوڑ رہی تھی ،لاہور ہائیکوٹ کے حکم کے مطابق 3ماہ کا ٹیکس واپس کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ طور پر لگائے جانے والے ٹیکس کو اگر چوری کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔حکمران عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کرنے کی بجائے بیوروکریسی کی عیاشیاں ختم کرائے ۔

متعلقہ عنوان :