سعودی عرب میں خودکش حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے‘حافظ محمد سعید

جمعہ 29 مئی 2015 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خودکش حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے، حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے،مسلم حکمران، علماء اور دینی جماعتوں کے قائدین سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے توڑ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ان حالات میں کہ جب سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف بھرپور اندازمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ‘ دمام میں خودکش حملہ منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ اسلام دشمن قوتیں دیگر مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت گری پروان چڑھانا چاہتی ہیں۔ مسلم ممالک و عوام کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ جو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں وہ یقینا دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :