لاہور،3 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری

جمعہ 29 مئی 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے03 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اومغلپورہ لاہور ڈی ایس پی عبدالقیوم کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی ٹریفک جہلم محمد اشرف چدھڑکو ایس ڈی پی او پرانی انار کلی لاہور کی خالی آسامی پرجبکہ ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی اوملکوال منڈی بہاؤ الدین محمد اسلام کوسنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :