شہبازشریف کے دل میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے تڑپ موجود ہے

راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد کا شہبازشریف کو خراج تحسین

جمعہ 29 مئی 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد میں شامل وکلاء برادری کے نمائندوں پر زور دیا کہ عام آدمی کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کھلے دل و دماغ سے ایک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ حصول انصاف کو سہل بنایا جا سکے اورتھانہ کچہری میں عام آدمی کی شنوائی ہو سکے-اس ڈائیلاگ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو قابل عمل تجاویز سامنے لانی چاہئیں-وزیراعلیٰ کی تجویز کو وکلاء برادری نے سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دل میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے تڑپ موجودہے اورہم آپ کے وژن کو سراہتے ہیں-وکلاء برادری کے نمائندوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف سے عوام محبت کرتے ہیں اورآپ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں- وکلاء نمائندو ں نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہاکہ یہ سب آپ کے عزم او رانتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ اتنا عظیم الشان منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔