نیا خیبر پختونخواہ ایک تبدیلی کے ساتھ بن رہا ہے: وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 21:47

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ نیا خیبر پختونخواہ ایک تبدیلی کے ساتھ بن رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بطور وزیر اعظم ہوتے ہوئے نیا پاکستان نہیں بن سکتا، تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد خیبر پختونخواہ میں رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

نیا خیبر پختونخواہ ایک تبدیلی کے ساتھ بن رہا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فنڈز کے حوالے سے ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں نے اربوں کے منصوبے کروڑوں میں مکمل کیے ہیں جبکہ صوبے میں کوئی بھی ترقیاتی کام بنا ٹینڈر کے نہیں کیا جاتا۔