سوئس بینک 2018ء سے یورپینزکے اکاونٹس خفیہ نہیں رکھیں گے

سوئس بینکس کسی بھی یورپی یونین ممبر ملک کی جانب سے بینک اکاونٹس کی تفصیل دینے کے پابند ہوں گے،پا کستا نیو ں کے لئے اپنی دولت پو شیدہ رکھنا مشکل ہو گیا

جمعہ 29 مئی 2015 21:44

سوئس بینک 2018ء سے یورپینزکے اکاونٹس خفیہ نہیں رکھیں گے

زیوریخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)ایک معاہدے کے تحت سوئس بینکس 2018ء سے یورپی شہریوں کے بینک اکاونٹس خفیہ نہیں رکھ سکیں گے۔ دہری شہریت والے پاکستانی خبردار ہوجائیں، کیونکہ ان کے خزانے آشکار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ میں معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے نتیجے میں یورپی شہری سوئس اکاونٹس میں غیر قانوی رقم نہیں چھپا سکیں گے کیونکہ سوئس بینکس کسی بھی یورپی یونین ممبر ملک کی جانب سے بینک اکاونٹس کی تفصیل دینے کے پابند ہوں گے۔

یورپی کمیشن کے مطابق معاہدے سے ٹیکس چوروں اور کرپٹ افراد کو ایک اور دھچکا لگے گا۔ ماہرین کے مطابق معاہدے کے تحت امکان ہے کہ ایسے پاکستانی شہریوں کی دولت معلوم لگائی جا سکے جو کہ یورپی یونین ممالک کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔