پھلروان،شاٹ سرکٹ کے باعث حساس ادارے کے ملازم کے گھر کو آگ لگ گئی،خاتون جاں بحق

جمعہ 29 مئی 2015 21:38

پھلروان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)بجلی کا سرکٹ شاٹ ہونے سے حساس ادارے کے ملازم کے گھر کو آگ لگ گئی ایک خاتون جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھلروان کے محلہ قصاباں میں ریمونٹ ڈپو مونہ کے ملازم خضر حیات نے مکان کرایہ پر لے رکھا تھا معمول کے مطابق خضر حیات ڈیوٹی پر چلا گیا اور اسکے تینوں بچے سکول چلے گئے تقریباًدن دس بجے کے قریب اچانک بجلی کا سرکٹ شاٹ ہونے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے پر لوگوں نے ٹی ایم اے بھلوال کو اطلاع دی جو کہ سفر لمبا ہونے کے باعث دیر سے پہنچی اتنی دیر تک آگ نے سب کچھ جلا کر خاکستر کر دیا تھا گھرمیں موجود خضر حیات کی اہلیہ بری طرح جھلس گئی جسکو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔