دورہ گلگت بلتستان ،ریحام خان نے شوہر کے پسندیدہ رنگ کے ملبوسات منتخب کئے

کارکنان کے ریحام خان کو بے شمار تحائف

جمعہ 29 مئی 2015 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے دورہ گلگت بلتستان کے دوران شوہر کے پسندیدہ رنگ کے ملبوسات منتخب کئے جبکہ وہ گلگت کے دورے کے دوران کارکنان کی جانب سے ریحام خان کو بے شمار تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے گلگت بلتستان کے دورے پر انہی ملبوسات کو پہننا پسند کیا جن کا رنگ عمران خان کو پسند ہے عمران خان کے پسندیدہ کلر میں سبز ، میرون ، سفید ملبوسات شامل ہیں اور ریحام بھی دورے کے دوران عمران خان کے پسندیدہ کلرز ملبوسات میں پہنتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسر جانب گلگت بلتستان کے متوالوں نے بھی ریحام خان کو شادی کے تحفے دیئے ہیں جس میں علاقائی سوغات بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :