Live Updates

تحریک انصاف الیکشن کے نتائج میں ابھی سے دھاندلی کررہی ہے ،30 مئی کی شام جو نتائج آئے قبول کریں گے

عوامی نیشنل پار ٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 21:22

تحریک انصاف الیکشن کے نتائج میں ابھی سے دھاندلی کررہی ہے ،30 مئی کی شام ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) عوامی نیشنل پار ٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ، تحریک انصاف الیکشن کے نتائج میں ابھی سے دھاندلی کررہی ہے ، تیس مئی کی شام کو جو نتائج آئیں گے وہی قبول کریں گے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ اکہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ، الیکشن نتائج کے 10 دن بعد ہونیوالے اعلان سے خدشات جنم لے رہے ہیں جس سے ہمیں محسوس ہورہا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیس مئی کی شام کو جو نتائج آئیں گے وہی قبول کریں گے لیکن ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ الیکشن نتائج کے اجراء کیلئے آخری 10 دن ہی کیوں درکار ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات