چارسدہ میں پولیس نے گاڑی سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کر لئے ، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سمیت 5 افراد گرفتار

جمعہ 29 مئی 2015 21:22

چارسدہ میں پولیس نے گاڑی سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کر لئے ، جمعیت علماء ..

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) خفیہ اداروں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر گاڑی سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کرکے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق چارسدہ کے علاقے فاروق اعظم چوک پر پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک گاڑی کو پکڑ لیا اور گاڑی سے کثیر تعداد میں جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کرکے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مفتی سید عالم سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :