تحریک عوامی حقوق پاکستان کا منی لانڈرنگ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 29 مئی 2015 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے لوٹی دولت واپس لانے اور منی لانڈرنگ کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کے سلسلے میں تیسرا مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت مرکزی صدر عظیم طارق نے کی۔ اس موقع پر پنجاب کے صدر یٰسین نول، ڈاکٹر طاہر خان، انجنئیر صدام بلوچ، سہیل انجم ایڈووکیٹ، اﷲ توکل، علی اشرف، عدنان گجر، غلام حسین بلوچ، محمد عاصم ، انجنیئر یحییٰ بلوچ، ضیاء المجتبےٰ سندھو ایڈووکیٹ ، اظہر شہزاد، محمد شاکر، سید حسن عباس ایڈووکیٹ، مہر ثناء اﷲ ایڈووکیٹ نے بھیموجود تھے ۔

مرکزی صدر عظیم طارق نے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی دہشت گردی نے ریاست اور عوام کو عالمی اداروں کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی اور انقلاب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا اپنا سرمایہ اور کاروبار ملک سے باہر ہیں۔ جب تک عوام ان لٹیروں اور چوروں کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے رہیں گے۔ ہمارے حالات نہیں بدلیں گے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل میاں امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں لوٹی دولت واپس لانے اور حکومتی وفد سوئٹزر لینڈ بھیجنے کاوعدہ کیا لیکن عملی طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی کیونکہ حکومت اس ایشو پر محض پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاشی دہشت گردی نے عام آدمی کی زندگی ملک کی سیاسی و معاشی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ حکمران اپنے کشکول میں پڑنے والے چند کروڑ ڈالرز کو معاشی کامیابی سمجھتے ہیں ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ذیشان حسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ غریب عوام مزدور کسان، کلرک اور پسے ہوئے طبقے کی لڑائی استحصالی اشرافیہ نہیں عوام کو خود لڑنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں نااہل اور بدعنوان اشرافیہ ہے جو تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عوامی مسئلے پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سہیل انجم نے کہا کہ ہم میڈیا سے امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری اور عام آدمی کی زندگی سے جڑے اس معاملے پر اپنا مثبت اور جاندار کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :