ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ میں قائم کردہ کمیشنز کا اجلاس16 جون کو اسلام آباد میں ہوگا

پاک چین دوستی اور مضبوط ہوگی ، خطہ میں ترقی کے امکانات بڑھ گئے ہیں اس مرحلہ پر دشمن قوتیں ناکام ہوئی ہیں ‘لیاقت بلوچ

جمعہ 29 مئی 2015 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ میں قائم کردہ خطبات جمعہ کمیشن ، مصالحتی کمیشن ،، علمی وتحقیقی کمیشن ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کمیشن کے اجلاس 16 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیے گے ہیں ۔

مولانا عبدالجلیل نقشبندی ،پیر سید محفوظ مشہدی ، حافظ عبدالرحمن مکی ، قاضی ظفر الحق کمیشنز کے چیئرمین شریک ہوں گے ۔اجلاس میں 27 رمضان المبارک یوم آزادی اور یوم القدس کے پروگراموں کی تفصیلات طے کی جائیں گی ۔ لیاقت بلو چ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے بڑا اہم اور مبارک فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاک چین دوستی اور مضبوط ہوگی ۔ خطہ میں ترقی کے امکانات بڑھ گئے ہیں اس مرحلہ پر دشمن قوتیں ناکام ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے، اب حکومت کی بڑی اہم ذمہ داری ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی نگہبانی کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم کرے ، صوبوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا آئینی فورم فعال بنائے اور امانت و دیانت داری کے ذریعے قومی اعتماد بحال کیا جائے ۔ قومی قیادت اور پوری قوم کے لیے چیلنج ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے اور اخلاص نیت کے ساتھ آگے بڑھا جائے تاکہ عوام کی غربت ، بے روزگاری ، جہالت اور انرجی بحران ختم ہو ں۔

متعلقہ عنوان :