(ن) لیگ آئین وقانون نہیں اپنی خواہشات کو تر جیح دیتی ہے ‘محمو دالرشید

جب پو لیس میں تقر ریوں کے فیصلے ’’تخت لاہور ‘‘کر یگا تو لوگوں کو انصاف نہیں پو لیس کی گولیوں کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آئین وقانون نہیں اپنی خواہشات کو تر جیح دیتی ہے ‘جب پو لیس میں تقر ریوں کے فیصلے ’’تخت لاہور ‘‘کر یگا تو لوگوں کو انصاف نہیں پو لیس کی گولیوں کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا ‘ڈسکہ میں پو لیس بر برایت کی بدتر ین مثال قائم کی گئی ہے ‘پنجاب حکو مت وکلاء کو صرف تسلیاں دے رہی ہے عملی طور پر انکے اقدامات زیر و نظر آتے ہیں ۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے صوبائی صدر وقا ص افتخار بٹ کے ہمراہ ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے پو لیس فائر نگ سے جاں بحق ہونیوالے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ ڈسکہ پو لیس نے وکلاء کے ساتھ کو دہشت گردی کا مظاہر ہ کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مگر کئی دن گزر نے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کے حوالے سے حکو متی اقدامات نظر نہیں آرہے جسکی وجہ سے صرف وکلاء نہیں عوام میں بھی تشویش پائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بد قسمتی ہے کہ یہاں پر پو لیس میں تقر ریاں میرٹ آئین وقانون کی بجائے ’’تخت لاہور ‘‘کی مر ضی سے ہو تیں ہیں جسکی سزا پنجاب کے10کروڑ عوام کو مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں وکلا پر فائر نگ اور انکا قتل کر نیوالے پو لیس اہلکاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے بلکہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی دہشت گردی کی جرات نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :