ڈی جی رینجرز سندھ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈی ایف اے جیکب آباد اکیڈمی کی فتح

جمعہ 29 مئی 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈی ایف اے جیکب آباد اکیڈمی نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقتور حریف ڈی ایف اے ساؤتھ عاشق الیون کو پیلنٹی ککس پر2-0 شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فٹبال کا گڑھ ساؤتھ کی ٹیم کو جیکب آباد کے ہاتھوں شکست نے فٹبال کے بڑے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔

پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اچھی موومنٹ بنائی لیکن فاروڈز نے غلط نشانہ بازی کی وجہ سے نصف درجن گول کے مواقع ضائع کئے ۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرء ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ ٹیکنک اور گول کیپر کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ان کو گول اسکور کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد منتظمین نے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پیلنٹی ککس دیں جس پر ساؤتھ عاشق الیون ٹو نے چار پیلنٹی ککس ضائعکردی جبکہ ڈی ایف اے جیکب آباد اکیڈمی کی طرف سے دوگول پیلنٹی ککس پر اسکور ہوئے جس کی بدولت جیکب آباد اکیڈمی نے2-0 سے کامیابی حاصل کرکے 20 سال کے بعدکسی صوبائی سطح کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

میچ میں فاتح ٹیم کے گول کیپر امجد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ ہفتہ30 مئی کو ڈی ایف اے ساؤتھ عاشق الیون ٹو اور ڈی ایف اے ملیر بلوکے درمیان دوپہر1.00 بجے کھیلا جائے گا اور فائنل معرکہ شام6.00 بجے ڈی ایف اے ویسٹ وائٹ اور ڈی ایف اے جیکب آباد اکیڈمی کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ڈی ایف اے جیکب آباد اکیڈمی نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا اور اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے مضبوط دفاعی کی وجہ سے صرف ایک گول خیرپور اسکورکرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ سب سے بڑے مارجن سے جیت سے ڈی ایف اے سکھر کو8-0سیشکست دی ان کے گول کیپر امجد نے بہترین گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا ہے اس کے ساتھ اسٹرائیکر محمد شفیق ابتک 4گول اسکور کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :