آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن محکمہ بہبودآبادی میں حکومت کی جانب سے محکمے میں سیاسی بھرتیوں اورکلرکوں کی ترقی کے تعطل کے خلاف اجلاس

سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں بند کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ ادارہ صحیح طور پر قومی ترقی میں اپنا کرداراداکرسکے، دوست علی شیخ

جمعہ 29 مئی 2015 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن محکمہ بہبودآبادی میں حکومت کی جانب سے محکمے میں سیاسی بھرتیوں اورکلرکوں کی ترقی کے تعطل کے خلاف مقامی ہوٹل میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن محکمہ بہبودآبادی کے چئیرمین دوست علی شیخ نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں بند کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ ادارہ صحیح طور پر قومی ترقی میں اپنا کرداراداکرسکے۔

انہوں نے صوبائی وزیر بہبودآبادی اورسیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ 30 جون سے پہلے کیڈرس کی پروموشن کی جائے ۔فوتگی کوٹہ اورسن کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے محکمے میں کام کرنے والے ملازمین کی اولاد کوملازمتیں فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام برطرف ملازمین کو بحال کیاجائے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن APCA))(محکمہ بہبودآبادی)کے جنرل سیکریٹری سید ذولفقارعلی شاہ نے کہا کہ اگرحکومت نے ملازمین کے مسئلے حل نہ کئے تو سندھ پھر میں دمادم مست قلندر ہوگااور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

اس موقع پرسندھ بھر کے ذمہ داران عبدالفتاح،عاشق بھنگر،سکینہ علی،اخترحسین،زاہد رزاق،نوید قذافی ،اختیاربھٹو،سبین خان،حسین شاہ،شاہد چوہدری اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :