اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا خوش آئند ہے ، ثروت اعجاز قادری

اتحاد ویکجہتی سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ اور ا من کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ،متعلقہ ادارے شب برأت سے قبل قبرستانوں کی صفائی ،لائٹنگ کو یقینی بنائیں

جمعہ 29 مئی 2015 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو انجام تک پہنچانا ہوگا،اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا خوش آئند ہے ،انشاء اﷲ ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوگا ،اتحاد ویکجہتی سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ اور ا من کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ،طالبان دہشتگردیہود ونصاری کی کٹھ پتلی اور پاکستان کے دشمن ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قبرستانوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ،متعلقہ ادارے بھی شب برأت سے قبل قبرستانوں کی صفائی ،لائٹنگ کو یقینی بنائیں ،زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ،سنی تحریک کے تحت زائرین قبرستان کی سہولیات کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے،جبکہ چائے ،دودھ ،شربت کی فری سبیلیں بھی لگائی جائیں گی ،ملک بھر کے ذمہ داران قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولیات کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائیں ،کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،شب برأ ت پر مساجدوں ،مزارات اور قبرستانوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرمختلف علاقوں سے آئے ہوئے ذمہ داران اور معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے ،پاک چین منصوبوں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے حکومت اپنی کاوشیں تیز کرے۔

متعلقہ عنوان :