آپریشن برق کے تحت تقریباًچارہزارکنڈے ختم کردیئے گئے ، بجلی چوروں اور نادہندگان سے تحقیقات کا آغاز

گلستان جوہر کے بڑے رہائشی منصوبوں اورلیاری کی تجارتی مارکیٹ میں بجلی چوروں کیخلاف چھاپہ ،کچھ علاقوں میں موقع پر ہی جرمانے کی رقم بھی وصول ہوئی ،ترجمان

جمعہ 29 مئی 2015 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن برق شدت کے ساتھ جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں نادہندگان اور بجلی چور وں کو گرفتارکرلیا گیا۔پریس بیان کی تفصیلات کے مطابق حالیہ چھاپوں کے دوران تقریباً 4000غیرقانونی کنکشنوں کو ختم کرکے 1800کلوگرام سے زائد تار قبضے میں لے لیاگیا اور بجلی چوری میں ملوث ایک شخص کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ۔

کے الیکٹرک کی جانب سے یہ چھاپے ایف آئی اے اور رینجرز کی مدد سے مارے جارہے ہیں اور ایسے علاقوں میں بھی کارروائی کی گئی ہے جہاں اس سے قبل مزاحمت کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

جن علاقوں میں چھاپے مارے گئے ان میں نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی، گلشن، ایف ابی ایریا،شاہ فیصل ،بن قاسم، گڈاپ،لیاقت آباد ،جوہر ،ملیر،لانڈھی، کورنگی،ٹیپو سلطان ،کلفٹن،اورنگی ،لیاری اور گارڈن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

گلستان جوہر بلاک 15میں بجلی چوری میں ملوث ایک پینٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا جو بھاری الیکٹرونک اپلائنسز کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا۔گلستان جوہر کے علاقے میں ہی رہائشی منصوبوں ،رابعہ سٹی، جوہر اسکوئر اور یونیک ہائیٹس پر بھی کے الیکٹرک کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور کورنگی کے علاقے میں بجلی چوری کرنے پر تقریباً 7افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ لائنز ایریا کے علاقے میں چھاپے کے بعد 4تجارتی اور 2رہائشی افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ مزید برآں لیاری کے علاقے میں چھاپے کے دوران 2تجارتی صارفین سے موقع پر ہی جرمانے کی رقم بھی وصول ہوئی۔

متعلقہ عنوان :