Live Updates

تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے ، پاکستان تحریک انصاف نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں وائس پریذیڈنٹ اور مخصوص نشستوں پر اتحاد کر لیا

جمعہ 29 مئی 2015 21:07

تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے ، پاکستان تحریک انصاف نے کلفٹن کنٹونمنٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے ، پاکستان تحریک انصاف نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں وائس پریذیڈنٹ اور مخصوص نشستوں پر اتحاد کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف نے کلفٹن بورڈ میں مخصوص اقلیتی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اشرف جان جبکہ پیپلز پارٹی نے خاتون کی مخصوص نشست پرتحریک انصاف کی امیدوار ادیبہ حسن کی حمایت کی اور دونوں امیدوار 7،7ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ۔

(جاری ہے)

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں پی ٹی آئی کے 4، پی پی پی کی 3، ایم کیو ایم کی 2اور جماعت اسلامی کے پاس ایک نشست ہے تاہم اب مخصوص نشستوں پر انتخاب کے بعد پی ٹی آئی کے پاس 5اور پی پی پی کے پاس 4نشستیں ہو گئی ہیں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں 12کا ایوان مکمل ہو گیا ہے اور وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب باقی ہے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں وائس پریذیڈنٹ کی نشست پر اتحاد ہو گیا ہے اور پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدوار عزیز سہروردی کی حمایت کر دی ہے ۔جس کے بعد قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کا امیدوار بلامقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہو جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات