حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے گدی نشین بھٹائی میاں شاہ کو لطیف حویلی سے بے دخل کرکے عہدے سے ہٹانے کی تکرار شدت اختیار کرگئی

بھٹائی پیروں نے گدی نشین شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے گدی نشین کو ٹی وی چینل پر مناظرے کا چیلنج کردیا اگرجھوٹا ثابت کردیا تو راگی فقیروں سے حویلی خالی کراتے ہوئے گدی نشین کو واپس کرادوں گا اگر گدی نشین ناکام ہوئے تو وہ گدی نشینی چھوڑدیں، پیر مظہر علی شاہ

جمعہ 29 مئی 2015 21:04

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)درگاہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے گدی نشین بھٹائی اور تمرانی فقیر علی ڈنو کے درمیاں شاہ لطیف حویلی سے بے دخل کرکے عہدے سے ہٹانے کی تکرار شدت اختیار کرگئی ،بھٹائی پیروں نے گدی نشین شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے گدی نشین کو ٹی وی چینل پر مناظرے کا چیلنج کردیا ۔اگرجھوٹا ثابت کردیا تو راگی فقیروں سے حویلی خالی کراتے ہوئے گدی نشین کو واپس کرادوں گا اگر گدی نشین ناکام ہوئے تو وہ گدی نشینی چھوڑدیں ۔

گدی نشین کے چچاپیر مظہر علی شاہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درگاہ بھٹائی کے گدی نشین سید وقار حسین شاہ اور تمرانی فقیر علی ڈنو کے درمیاں چند عرصہ قبل شاہ لطیف کی پرانی حویلی اوطاق اور نووادرات پر جاری تکرار پر پیر آف بھٹ شاہ ،گدی نشین کے بڑے چچا سید مظہر علی شاہ المعروف نازن پیرنے سید شمن علی شاہ ،سید فرہاد شاہ،معظم شاہ ،سید اقبال شاہ ،فقیر آفتاب ،تاجر ایسوسیئیشن کے رہنما لالا خیر محمد راہو، ایشور دا س نے شاہ لطیف کے سینکڑوں مریدین کے ہمراہ تمرانی فقیر کی حمایت میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے گدی نشین حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی سید وقارحسین شاہ نے مصنف صادق کی لکھی گئی کتاب میں نبی صلعم کے بجائے عیسائیت کی پرچار کر تے ہوئے مریدین کو ان کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے ا ور تمام شاہ لطیف کی رسومات کو توڑ کرتمرانی فقیر علی ڈنوکو مسلح افراد کے ہمراہ ان کی اور اہلخانہ کی تذلیل کرکے شاہ لطیف کی پرانی حویلی سے بے دخل کرکے اور عہدے سے غیر قانو نی ہٹادیاہے جو کے ناانصافی ہے انہوں نے کہا کے میں گدی نشین سید وقار شاہ کو ٹی وی چینل پر مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں اگر انہو ں مجھے جھوٹا ثابت کردیاتو میں راگی فقیروں سے حویلی خالی کراتے ہوئے گدی نشین کو واپس کرادوں گا اگر وہ جھوٹے ثابت ہوگئے تو وہ شاہ لطیف کی گدی نشینی کسی اور کے حوالے کردیں انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کے اتنے بڑے واقعے پر سندہ حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیااور نہ ہی کوئی تحقیقات ہوئی ہے اوراگر وہ نوٹس نہیں لیتے تو وزیر اعلیٰ سندہ آئندہ بھٹائی عرس کی تقریبات میں ہرگز شرکت نہ کریں،انہوں نے کہا کے گدی نشین نے سیاست کا آغاز کرتے ہوئے اپنے دادا کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کے ہم بھٹائی کے بھائی کی اولاد میں سے ہیں جس کی نسبت سے ورثاء میں شامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کے شاہ لطیف کی پرانی حویلی خود شاہ لطیف نے راگی فقیروں کو دی تھی جسے کسی کو چھیننے کا ہر گز حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کے گدی نشین میرے خلاف گالی گلوچ کررہے ہیں اور میرے خلاف بیوٹیفکیشن پلان میں لاکھوں روپئے کی کرپشن کی نیب میں انکوائری کرانے کے لیئے دعوے کررے ہیں جس کا میں انتظار کررہا ہوں مزید انہوں نے کہا کے جب میں نے گدی نشین کے خلاف شاہ لطیف فاؤنڈیشن میں مبینہ کرپشن کی درخواستیں کی تو یہ پریشان ہوجائیں گے انہوں نے حکومت سندہ سے مطالبہ کیا کے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور درگاہ شاہ بھٹائی کے گدی نشین اور تمرانی فقیروں کے درمیاں چلنے والے تکرار کی جوڈیشنل انکوائری کراتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے ۔