پاتھ فائینڈر اسلام آباد کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 29 مئی 2015 21:04

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاتھ فائینڈر اسلام آباد کی جانب سے (ماں اور بچے کی صحت) کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاتھ فائینڈر اسلام آباد کی جانب سے شکارپور میں (ماں اور بچے کی صحت ) کے عنوان پر جیم خانہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار میں اسٹنٹ ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر قاضی خورشید ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ارشاد احمد شیخ ، ڈاکٹر محمد حنیف سومرو ، ڈاکٹر آفتاب ، فوزیہ میمن ، پاتھ فائینڈر اسلام آباد کے ریجنل کوآرڈینیٹر شہزاد سومرو سیمت بڑے تعداد میں لیڈی ھیلتھ ورکر ، وزیٹر ، فیملی پلاننگ ویلفیئر کاؤنسلر نے شرکت کی ، اس موقعے پر شہزاد سومرو نے سیمینار کے دوران شرکاء کو فلپ چارٹر کے ذریعے بچہ ضایع ہونے اور وقفہ کرنے بابت مشورہ کرنا ماں اوربچے کی صحت خاطر دوسرے حمل کا ارادہ کم سے کم دو سال کرنا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاتھ فائینڈر پاکستان کی جانب سے فیملی پلاننگ کے سلسلے میں ماں اور بچوں کی صحت بابت عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے سیمیناروں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ڈاکٹر قاضی خورشید ، فوزیہ میمن ، ڈاکٹر حنیف سومرو ، ڈاکٹر آفتاب و دیگر نے خطاب میں کہا کہ گرمی کی موسم میں بچوں کو پیچس ہوتے ہیں اور سردی کے موسم میں سانس کے امراض ہوتے ہیں ہم سب پر فرض ہے کہ ان بیماریوں کے بچاؤ کے لئے جدید علاج کروانے کے متعلق گھر گھر جاکر عوام کو آگاھی دیں ، ماں اور بچوں کو ہاتھ دونے کا طریقہ اور فائدہ بتائیں اس سلسلے میں لیڈی ھیلتھ ورکر ایسا پیغام گھر گھر پہچائیں تاکہ معاشرہ ایک صحت مند میں تبدیل ہوسکے ، بچوں کو وقت سر ٹیکے لگانا چاہیے تاکہ بچے خطرناک بیماری سے محفوظ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :