کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور وقار سربلند کرنے والے کھلاڑی اور آرگنائیزرز ہمارے ہیرو ہیں، میر فاروق لانگو

جمعہ 29 مئی 2015 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ میر فاروق لانگو نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور وقار سربلند کرنے والے کھلاڑی اور آرگنائیزرز ہمارے ہیرو ہیں کم وسائل اور کھیلوں کی مناسب سہولیات میسر نہ ہونے کے باوجود ان کی جدوجہد اور کارکردگی لائق تحسین ہے سرکاری اور نجی اداروں کیجانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے تو پاکستان مستقبل میں عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپک کونسل آف ایشیاء اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس کے شرکاء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نیشنل کورس ڈائریکٹر میاں محمد رفیق، پائندہ اے ملک، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن آصف عظیم،ایس او اے کی نائب صدر ثناء نبیل اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ایڈمنسٹریٹر میر فاروق لانگو نے کہا کہ اولمپک کونسل آف ایشیاء کیجانب سے اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس کا انعقاد اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مجھے امید ہے کہ کورس میں تربیت حاصل کرنے والے اس تجربہ سے بھرپور استعفادہ کرتے ہوئے مستقبل میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان میں کھیلوں کے انفراسڑکچر کو مضبوط بنانے کیلئے اسکول،کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پرسہولیات مہیا کی جائیں تا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آسکیں اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس کا ڈسڑکٹ ساؤتھ میں انعقاد ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اس ضمن میں پاکستان اولمپک ایسوسی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میر فاروق لانگو نے کہا کہ ڈسڑکٹ ساؤتھ کراچی میں ہمیشہ کھیلوں کا گہوارہ رہا ہے یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے قومی اور انٹرنیشنل لیول پر کامیابی حاصل کرکے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا ہے ہمارا ادارہ مستقبل میں بھی کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گاآخر میں کورس ڈائریکٹر میاں محمد رفیق نے مہمان خصوصی میر فاروق لانگو کو یادگاری شیلڈ جبکہ احمد علی راجپوت نے سندھی اجرک پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :