شہباز شریف اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 مئی 2015 20:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو اپنے حالیہ دورہ ملتان کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اتفاق رائے تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم پیشرفت سے عالمی دنیا میں ایک مثبت پیغام گیا ہے کہ پوری قوم اپنے قومی مفادات پر متحد ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کو تمام سیاسی حلقوں میں سراہا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :