پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے تمام سیاسی قیادت کا اتفاق خوش آئین ہے‘عبدالکریم خان آسی

جمعہ 29 مئی 2015 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ وونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے تمام سیاسی قیادت کا اتفاق خوش آئین ہے،اس منصوبے کی تکمیل سے تمام صوبوں کو یکساں فائدہ ہوگا،پوری قوم اس منصوبے پر متحد ہے اس سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی،ایک بیان میں عبدالکریم خان آسی نے کہا اے پی سی بلا کر وزیر اعظم نواز شریف نے تمام مذہبی اور سیاسی قیادت کے تحفظات دور کردیے ہیں،وزیر اعظم نے اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہو ئے ملکی قیادت کا یکجا کردیا ہے،یہ پاکستانی تاریخ کا یادگار موقع ہے ہے کہ پاکستانی سیاسی قیادت پاک چین اقتصادی راہداری پر متحد ہے،انہوں نے مزید کہا ملک دشمن قوتیں اس منصوبے کی شدید مخالفت کررہی ہیں مگر ان کی ہر قسم کی مخالفت رائیگا جائے گی،چین پاکستان کا اچھا دوست ہے اور وہ پاکستان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہے ملک سے جلد توانائی سمیت دیگر بحرانوں کا جلد خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :